علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے احکامات کے مطابق ماہ رمضان
المبارک کے پیش نظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تمام تدریسی، غیر تدریسی اور
مرکزی دفاتر سمیت اے ایم یو مراکز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار( ایکزیکیوٹو) مسٹر ایس روح الکبیر نے بتایا کہ اب دفاتر کے
کھلنے کا وقت صبح8.00بجے اور بند ہونے کا وقت
دوپہر2.30بجے ہوگا جبکہ جمعہ
کے دن دفاترکے کھلنے کا وقت صبح8.00بجے اور بند ہونے کا وقت دوپہر12.00بجے
ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ روزے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قسم
کی میٹنگ یا تقریب میں روزے کے دوران ناشتہ پانی کا اہتمام نہیں کیا جائے
گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا سائرن روزانہ افطار کے وقت اور سحری کا وقت ختم ہونے سے20منٹ قبل بجے گا۔